14 جولائی ، 2021
کراچی : عدالت نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔
کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو عدم شواہد کی وجہ سے دو مقدمات میں بری کیا۔
کراچی پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عذیر بلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانوں میں 2012 میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ان مقدمات میں 3 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جب کہ عذیر بلوچ 68 مقدمات میں سے 17 میں بری ہوچکا ہے۔