16 جولائی ، 2021
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کی فٹنس کے پیچھے چھپے راز کے حوالے سے تجسس کا شکار ہے تاہم اب عالم دین نے اپنی فٹنس سے متعلق راز بتادیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے ان کی فٹنس کے حوالے سے سوال کیاگیا۔
اس پر مولانا طارق جمیل نے اپنے گھر میں موجود سازو سامان سے بھرپور جِم کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ وہ روزانہ اسی جِم میں ایکسرسائز کرتے ہیں جہاں پورے جسمانی اعضاء کی ایکسرسائز کے لیے مشینیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن یوگا اور ایک دن ایکسرسائز کرتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے مزید بتایا کہ انہیں کالج لائف سے ہی ایکسرسائز کرنے اور فٹ رہنے کا شوق تھا اور اسی ایکسرسائز اور یوگا کے باعث وہ اس عمر میں بھی اپنی فٹنس برقررار رکھے ہوئے ہیں۔