پاکستان
Time 16 جولائی ، 2021

پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا: ڈی جی آئی ایس آئی

تاشقند: ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا۔

جیونیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے پاکستان پرلگائے جانے والے الزامات درست نہیں، پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی دراندازی نہیں ہورہی، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا، پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔


مزید خبریں :