11 اکتوبر ، 2012
لندن …این جی ٹی …ایک بر طانوی آرٹسٹ نے پش پنز (Push Pins) کی مدد سے منفرد پو رٹریٹ تیار کر کے اپنی صلا حیت کا مظاہرہ پیش کیا۔ آرٹسٹ نے تصاویر اور مختلف صفحوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کیلئے استعما ل کی جانے والی سرخ رنگ کی حامل ہزاروں پش پنز کو کینوس پر اس انداز میں لگا یا کہ ایک دوڑتے ہوئے گھوڑ ے کا روپ ابھر کر سامنے آگیا۔آرٹسٹ کی مہارت کا اندازپ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اس نے کینوس پر پش پنز لگانے سے قبل کسی قسم کا خاکہ بھی نہیں بنایا اور مختصر سے وقت میں ایک دلکش پو رٹریٹ سامنے آگیا۔