16 جولائی ، 2021
جرمنی میں تیز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 103 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جبکہ مغربی یورپ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 110 ہوگئی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق جرمنی میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے ، سیکڑوں افراد کی تلاش اب بھی جارہی ہے۔
مغربی یورپ میں تیز بارشوں کے سبب ہالینڈ، بیلجیئم ، فرانس، سوئٹزر لینڈ اور لکسمبرگ بھی تباہ کاریوں کا شکار ہوئے ، ریاست رائن لینڈ میں 60 افراد جبکہ مغرب ریاست رائن ویسٹ فیلیا میں 43 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس کے علاوہ بیلجیئم میں بھی سیلاب کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جرمنی میں فوج کے تقریباً 900 فوجی دستے امدادی کاموں میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ 1،300 افراد کےلاپتہ ہونے کی اطلاع ہیں۔
اس کے علاوہ حکام نے ہالینڈ کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کئی اسپتال خالی کروا دیے ہیں اور تقریباً 200 مریضوں کو دوسرے اسپتال میں باحفاظت منتقل کردیا ہے۔