Time 16 جولائی ، 2021
کھیل

اعظم خان کا ڈیبیو: پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی

معین خان اور اعظم خان ، پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی —فوٹو:فائل
  معین خان اور اعظم خان ، پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی —فوٹو:فائل

  مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان  نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔

 معین خان اور اعظم خان ، پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی ہے۔

اس سےقبل نذر محمد اور ان کے بیٹے مدثر نذر، ماجد خان اور ان کے بیٹے بازید خان بھی پاکستان کیلئے کھیل چکے ہیں۔

حنیف محمد اور ان کے صاحبزادے شعیب محمد نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ رہے۔

اس مو قع پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا ۔

نوجوان بیٹسمین کا  مزید کہنا تھا کہ  میں بہت خوش ہوں اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا اس کے علاوہ اپنےوالد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں :