پاکستان
Time 16 جولائی ، 2021

ملک میں چینی کی خوردہ قیمت 88.24 روپے فی کلو مقرر

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چینی کی قیمتوں کا تعین کنٹرول جنرل آف پرائسز کی جانب سے کیا گیا ہے —فوٹو: فائل
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چینی کی قیمتوں کا تعین کنٹرول جنرل آف پرائسز کی جانب سے کیا گیا ہے —فوٹو: فائل

وزارت صعنت و پیداوار  نے  چینی کی خوردہ (ری ٹیل) قیمت 88.24 روپے فی کلو جبکہ  چینی کی ایکس مِل قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی  ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار  کے مطابق چینی کی قیمتوں کا تعین کنٹرول جنرل آف پرائسز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ چینی کی خوردہ قیمت 88.24 روپے فی کلو میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ  صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :