پاکستان
Time 17 جولائی ، 2021

ہیوی ویٹ مقابلہ جیتنے والے 314 کلو کے بکرے کیلئے خصوصی تقریب

آل پاکستان ہیوی ویٹ بکرا مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے’ شیر دل‘ بکرے کے اعزاز میں گوجرانوالہ میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دوران تقریب  شیر دل کی ہال میں انٹری پر  جہاں پھول نچھاور کیے گئے تو وہیں  آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جب کہ اس دوران شہریوں نے سیلفیاں بھی  بنائیں۔

خیال رہے کہ  314 کلو وزنی شیر دل نے فیصل آباد میں آل پاکستان بکرامقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

پہلے نمبر پر آنے والے شیر دل بکرے کے مالک کو 5 لاکھ روپے انعام دیا گیا جب کہ لاہور کا 300 کلوگرام وزنی لال بادشاہ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید خبریں :