Geo News
Geo News

Time 18 جولائی ، 2021
دنیا

افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش

روس نے امریکا کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کر دی۔

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر  پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔

روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال  روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو  اڈے دینے کی پیشکش جینیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔