18 جولائی ، 2021
پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان نے اپنے مجسمے پر ہاکی اور بال واپس رکھنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایاگیا تھا جس کی ہاکی اوربال چوری کرلی گئی۔
شہری کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اولمپیئن سمیع اللہ نے اپیل کی ہےکہ جس نے بھی ان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند اٹھائی ہے وہ واپس رکھ دے۔