19 جولائی ، 2021
بہاولنگر کے وائلڈ لائف پارک میں نایاب نسل کا لنگور شدید گرمی اور بھوک سے ہلاک ہوگیا۔
شہری نے ہلاک ہونے والے لنگور کی ویڈیو بنالی جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ لنگور گرمی اور بھوک کی وجہ سے زمین پر گِرا اور ہلاک ہوگیا۔
پارک کے سپروائزرکے مطابق لنگورکا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا ہے تاہم رپورٹ ابھی نہیں ملی۔