عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو وارننگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا صارفین کو ان کی تصاویر پر ناگوار اور قابلِ اعتراض کمنٹ کرنے پر وارننگ دے دی۔

عائشہ عمر اکثر و بیشتر ہی سوشل میڈیا صارفین پر بلا وجہ تنقید کرنے پر برہم دکھائی دیتی ہیں اور اپنی پوسٹ یا کسی ساتھی اداکارہ پر نامناسب کمنٹ کرنے پر بھی صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر آرٹسٹ نوین شکیل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نوین کی جانب سے دیوار پر کیے گئے آرٹ کو سراہا۔

عائشہ نے اسی تصویر پر ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے اکاؤنٹ پر کسی کے لباس، جسم یا جِلد کی رنگت کے حوالے سے ناگوار اور نفرت انگیز تبصرے کیے گئے تو میں فوری طور پر ان صارفین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بلاک اور رپورٹ کردوں گی۔

عائشہ نے لکھا کہ انتخاب آپ کا ہے اگرچہ جائز تنقید کی ہمیشہ تعریف کی جائے گی۔

مزید خبریں :