دنیا
Time 21 جولائی ، 2021

بی جے پی رہنماؤں کا امیت شاہ سے جناح ہاؤس کو ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

بی جے پی  نے  بھارتی  وزیر داخلہ امیت شاہ سے ممبئی کے تاریخی ‘جناح ہاؤس’ کو جنوبی ایشیا کے  مرکز برائے آرٹس اینڈ کلچر میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے —فوٹو:فائل
بی جے پی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ممبئی کے تاریخی ‘جناح ہاؤس’ کو جنوبی ایشیا کے مرکز برائے آرٹس اینڈ کلچر میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے —فوٹو:فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )   کے  رہنماؤں نے  وزیر داخلہ امیت شاہ سے  ممبئی میں واقع 'جناح ہاؤس' کو ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قدیم  جناح ہاؤس جو مالابار ہل پر واقع ہے ، کسی زمانے میں ممبئی میں قائد اعظم کی رہائش گاہ ہوتی تھی ۔

  بی جے پی  کی ممبئی یونٹ  کے رہنماؤں نے بھارتی  وزیر داخلہ امیت شاہ سے ممبئی کے تاریخی ‘جناح ہاؤس’ کو جنوبی ایشیا کے  مرکز برائے آرٹس اینڈ کلچر میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 بی جے پی سٹی چیف ، ایم پی  لودھا نے  امیت شاہ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور اس   سلسلے میں ایک دستاویز  پیش کی  جس کے تحت  9،280  ان لوگوں کی جائیدادوں کی نیلامی کی جاسکتی ہے جنھوں نے  1947 میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں آباد ہونے کا انتخاب کیا تھا۔

لودھا نے  مزید کہا  کہ  ملاقات میں  امیت شاہ   سے درخواست کی ہے کہ جناح ہاؤس کو ایک ثقافتی مرکز میں  میں تبدیل کردیا جائے۔

واضح رہے  2017 میں بھی  جناح ہاؤس کو  ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

مزید خبریں :