پاکستان
Time 22 جولائی ، 2021

علی امین کو آزادکشمیر آنے سے روکا جائے، چیف سیکرٹری نے وفاق کو خط لکھ دیا

آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر آنےسے روکنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ 

چیف سیکرٹری نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو انتخابات تک آزاد کشمیر کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دیا تھا۔

تاہم پابندی کے باوجود علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر میں الیکشن مہم میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :