دنیا
Time 23 جولائی ، 2021

سائنو فارم ویکسین ڈیلٹا کیخلاف انتہائی مؤثر ہے: سری لنکن ماہرین کا دعویٰ

سری لنکن یونیورسٹی کے ماہرین نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کے کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی اور خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری جے وردنے پورہ یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ 95 فیصد افراد جنہیں سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ان میں اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا ہو تی ہیں جتنی کورونا وائرس کا شکار کسی مریض میں ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق سائنوفارم ویکسین لگوانے والے 20 سے 40 برس کے افراد میں 98 فیصد جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں 93 فیصد اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔


مزید خبریں :