Geo News
Geo News

Time 23 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

لاہور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لارا کے قریبی دوست کی جانب سے ان کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

پاکستان کی فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔

پوسٹ میں لارا کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب لارا کی موت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہونے کے ساتھ افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا