Time 23 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کپل شرما شو کے فنکاروں کے معاوضے میں کٹوتی کردی گئی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما جلد ہی کامیڈی چیٹ شو ’ دی کپل شرما شو ‘کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور کپل شرما کی جانب سے اہلخانہ کی خاطر شو سے لیے جانے والے بریک کے بعد شو کامیڈی ود کپل کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سنگھ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے نئے سیزن کے لیے اپنے معمول کے معاوضے میں کی جانے والی کٹوتی قبول کرچکی ہوں۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ جب انتظامیہ کی جانب سے ہر ایک کو معاوضے میں کمی کا کہا گیا تو میری بھی اس حوالے سے لمبی بحث ہوئی لیکن پھر میں نے محسوس کیا کہ گزشتہ برس جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے کام رک گیا ہے، ٹی وی اور شوز کو اسپانسرز نہیں مل رہے تو چینلز کہاں سے پیسہ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ فنکاروں کو پوری تنخواہ نہ بھی ملے لیکن ٹیکنیشن کو تنخواہ پوری دی جانی چاہیے، اتنے سال ہم ایک چینل پر کام کرتے ہیں اور وہ ہماری بات مانتے ہیں اور آج جب وہ سامنے سے مدد مانگ رہے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کسی بھی فنکار نے منع کیا ہوگا۔

بھارتی سنگھ نے مزید بتایا کہ مجھے پتا سب کے پیسے کٹے ہیں، ہم مل جل کر کام کررہے ہیں اور بہتر حالات بنانے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ معاوضے میں کٹوتی سے کسی کو مسئلہ ہوگا۔

مزید خبریں :