Geo News
Geo News

کاروبار
11 اکتوبر ، 2012

پاکستان کے یکطرفہ فیصلے: ہماری تجارت ایرانی روٹ سے بڑھ رہی ہے،افغانستان

پاکستان کے یکطرفہ فیصلے: ہماری تجارت ایرانی روٹ سے بڑھ رہی ہے،افغانستان

کابل …افغانستان کے نائب وزیر تجارت مزمل شنوار ی نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے دونوں ممالک کا کوئی بھی بنک ،تاجروں کو بنک گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔ پاکستان اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینشن اتھارٹی کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔اجلاس کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری تجارت فضل میکن نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بنک گارنٹی ،انشورنس گارنٹی،بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگر مسائل حائل ہیں ۔امید ہے کہ تجارت کے فروغ سے باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔فضل میکن کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستانی تاجروں کو چھ ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے پر اتفاق کیا ہے جس سے تجارت کو فروغ ملے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان نائب وزیر تجارت مزمل شنواری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انشورنس کمپنیااں افغان تاجروں کو انشورنس کا پریمئیم واپس کرنے میں تاخیر سے کام لے رہی ہیں۔ حقیقی معنوں میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ میں مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے یک طرفہ فیصلوں کی وجہ سے افغان تجارت ایران کے راستے بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :