کونسا مشہور اداکار' فاسٹ اینڈ فیوریس' سیریز کی فلموں میں اب نہیں ہوگا؟

معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی تصدیق کردی ہےٖ —فوٹو:فائل
معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے 'فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی تصدیق کردی ہےٖ —فوٹو:فائل

ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلمی سیریز 'فاسٹ اینڈ فیوریس' میں اداکار  ڈیوائن جانسن  المعروف ’دی راک‘ مزید اداکاری کے جوہر نہیں دکھائیں گے۔

 معروف ہالی وڈ اداکار  ڈیوائن جانسن نے 'فاسٹ اینڈ فیوریس 'سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار 2011  سے اس سیریز کی فملوں میں کام کررہے تھے۔

افواہیں گردش کررہی  تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز  میں ڈیوائن جانسن کی  بہترین کارکردگی  کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان  دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی  مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا ۔

اس پر بات کرتے ہوئے  ڈیوائن جانسن کا کہنا تھا کہ   'میں اس بات پر  ہنسا اور بہت ہنسا میرے خیال سے اس  پر سب کو ہی ہنسنا چاہیے، میں اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرچکا ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ  میں فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ، 10، 11 بلکہ میرے بغیر بننے والی اس سیریز کی تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید خبریں :