شاہد کپور کی بیگم کے ہونٹوں کو اچانک کیا ہوگیا؟

میرا راجپوت نے اپنی ویڈیو میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گانا لگایا ہوا تھا —فوٹو:میرا راجپوت انسٹاگرام
میرا راجپوت نے اپنی ویڈیو میں 'آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے' گانا لگایا ہوا تھا —فوٹو:میرا راجپوت انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار  شاہد کپور کی اہلیہ 'میرا راجپوت' سوشل میڈیا  پر اپنی خوبصورت تصاویر  اور اپنی ورزش کی  ویڈیوز کی وجہ سے صارفین سے ہمیشہ ہی تعریفیں وصول کرتیں ہیں۔

جمعے کے روز میرا راجپوت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک  ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں میرا کے  ہونٹوں اور گالوں کو  معمول سے زیادہ سوجا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ، مداحوں کی جانب سے خیال کیا جارہا تھا کہ میرا نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ میرا نے اسنیپ چیٹ کا فلٹر لپ فلرز  کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی ہیئت تبدیل ہوگئی
حقیقت یہ ہے کہ میرا نے اسنیپ چیٹ کا فلٹر 'لپ فلرز ' کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی ہیئت تبدیل ہوگئی

لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرا نے اسنیپ چیٹ کا فلٹر  'لپ فلرز ' کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی ہیئت تبدیل ہوگئی۔ حقیقت سے انجان ان کے کچھ مداح اُن کی اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی ہنسی نہ روک پائے۔

میرا  راجپوت نے  اپنی ویڈیو میں 'آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے'  گانا  لگایا ہوا تھا۔

مزید خبریں :