Time 24 جولائی ، 2021
پاکستان

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے لہٰذا پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے ہے، پاکستان آنے والے اورپاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ جزوی ویکسی نیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پربھی پابندی کااطلاق نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسی نیشن کرانےکا ثبوت رکھنے والوں پربھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ری ایکشن کے باعث ویکسی نیشن سے روکےگئے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔


واضح رہےکہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔


مزید خبریں :