24 جولائی ، 2021
بہاولپور: اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنیوالا چور انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا۔
اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ایک بار پھر چور نے ہاکی اور بال غائب کی جس کی چور کی جانب سے ویڈیو بناکر وائرل کردی گئی جب کہ مجسے پر ہاکی اور بال دوبارہ لگادی گئی۔
پولیس کا کہناہے کہ چور نے ہاکی اور بال غائب کرنے کے بعد ویڈیو بنائی اور پھر خود ہی ہاکی اور بال مجسمے پر لگادی ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ مجسمے کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔