دنیا
Time 25 جولائی ، 2021

کورونا پابندیوں کیخلاف کئی ملکوں میں پرتشدد مظاہرے

کورونا ویکسی نیشن اور  پابندیوں کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں پرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

لندن، پیرس، ایتھنز، سڈنی اور میلبرن میں ہزاروں افراد کورونا پابندیوں اور ویکسی نیشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے کورونا پابندیاں ختم کرنے اور آزادی بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مختلف مقامات پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

مزید خبریں :