Geo News
Geo News

Time 26 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

احمد علی بٹ کا حکومت سے مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے طلحہ طالب سمیت تمام نئے ایتھلیٹس کی مکمل حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے گزشتہ روز زبردست مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دِل جیت لیے۔

اسی ضمن میں احمد علی بٹ نے طلحہ کی تعریف کی اور ان کے اعزاز میں انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکار نے طلحہ کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی نہیں جانتا، کسی برانڈ نے اسے اسپانسر نہیں کیا، اس کے پاس فالوورز کی تعداد لاکھوں میں نہیں ہے، اس کے باوجود اس نے پاکستان کی نمائندگی کی، اپنی بہترین کوشش کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس کروایا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

احمد علی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برائے مہربانی ہمارے ان ایتھلیٹس کو سپورٹ کریں جن میں کچھ کر دکھانے کی لگن ہے، ہر چیز شہرت اور ریٹنگ کیلئے نہیں ہوتی، یہ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انہوں نے تمام برانڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھیں جن کے پاس انسٹاگرام پر فالوورز تو نہیں ہیں لیکن ٹیلنٹ ضرور ہے۔