Time 26 جولائی ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں منگل کو پاکستان کے دو ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیں گے

ماحور شہزاد بیڈمنٹن اور حسیب طارق سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے— فوٹو: فائل
ماحور شہزاد بیڈمنٹن اور حسیب طارق سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے— فوٹو: فائل

ٹوکیو اولمپکس میں منگل کو  پاکستان کے دو  ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے، ماحور شہزاد بیڈمنٹن اور حسیب طارق سوئمنگ کے مقابلوں میں دکھائی دیں گے۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں منگل کو پاکستانی ایتھلیٹس کل سوئمنگ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔

25 سالہ سوئمر حسیب طارق مردوں کی 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے ۔ 

 حسیب طارق کی ہیٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن3 بجکر 04 منٹ پر شروع ہوگی۔

اگر مجموعی ہیٹس میں حسیب ٹاپ 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے تو وہ سیمی فائنل تک کوالیفائی کریں گے۔

اگر مجموعی ہیٹس میں حسیب ٹاپ 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے تو وہ سیمی فائنل تک کوالیفائی کریں گے— فوٹو: جیو نیوز
اگر مجموعی ہیٹس میں حسیب ٹاپ 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے تو وہ سیمی فائنل تک کوالیفائی کریں گے— فوٹو: جیو نیوز

 دوسری جانب بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی، ویمنز سنگلز کے گروپ ایل میں ماحور شہزاد اور کرسٹی گلمور کے درمیان میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :