دنیا
Time 26 جولائی ، 2021

لندن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، اسپتال بھی متاثر

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہیں ہیں جبکہ بارش کا پانی گھروں اورکاروباری مراکزمیں داخل ہونےسےمعمولات زندگی بھی درہم  برہم ہوگیا۔

حکام کے مطابق نیوہام اور وپس کراس نامی اسپتال انتظامیہ  نے اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کو سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے  علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو متبادل اسپتال جانے کی ہدایت کی ہے  تاہم خراب صورتحال کے پیش نظر شہر کی متعدد سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہیں سیلاب سے متاثر ہونے پر امداد کیلئے ایک ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ وہ گاڑیوں میں پھنسے شہریوں سمیت سیلاب زدہ گھروں کے تہہ خانے اور  گری ہوئی چھتوں کو ریکسیو کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی مشرقی انگلینڈ کے مختلف حصوں میں بارش کا انتباہ برقرار ہے تاہم شہر میں 41.66 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے لندن کے مختلف حصوں سمیت شہر کے قریبی مقامات میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین میں سمندری طوفان سے نظام زندگی معطلی کا شکار ہوگیا ہے، مشرقی علاقوں سے دو لاکھ سے  زائد افراد نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاہم اٹھارہ ائیر پورٹس بند اور ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

مزید خبریں :