27 جولائی ، 2021
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔
وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری دورے کے دوران معید یوسف امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے جب کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال زیرغور آئے گی۔
مزید برآں مشیر قومی سلامتی معید یوسف امریکا کے دورے کے دوران امریکی کانگریس اراکین سمیت مشیر قومی سلامتی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔