چھاپے کے دوران شلپا آنسوؤں سے رونے لگی تھیں: بھارتی پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ راج کندرا کے گھر پر چھاپے کے دوران شلپا اپنے شوہر سے جھگڑ پڑی تھیں او آنسوؤں سے رو رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر جس وقت چھاپہ مارا گیا تھا اس وقت وہ شدید تناؤ کا شکار تھیں جس کے باعث انہوں نے راج سے بحث شروع کردی جو کہ ایک جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

بعد ازاں شلپا آنسوؤں سے رونے لگیں جس کے بعد گھر پر موجود کرائم برانچ کی ٹیم نے معاملے کو سنبھالا جب کہ اس وقت شلپا کی جانب سے پولیس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان سب کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، انہیں نہیں پتا تھا کہ راج فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس قسم کی فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر بھی پوسٹ کیا۔

مزید خبریں :