27 جولائی ، 2021
معروف اداکارہ سونیا حسین نے مداحوں سے شادی کی تاریخ شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر سونیا حسین کی جانب سے سوال جواب کے سیشن ask me questionکے دوران اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے انکشاف کیا گیا۔
سیشن کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ شادی کب کرو گی؟
اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جنوری 2023 میں شادی کریں گی۔
مداح نے سونیا حسین سے ان کے شوہر سے متعلق سوال کیاکہ آپ جس سے شادی کرو گی آیا وہ بھی شوبز انڈسٹری سے ہوگا؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے’ خدا نہ کرے‘ لکھ کر انکشاف کیا کہ مستقبل میں ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ سونیا حسین اس سے قبل 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں تاہم نکاح کے چند سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔