اداکارہ سونیا حسین تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین عیدالاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی ڈریسنگ پر مداحوں کی تنقید کی زدمیں آگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر عید کی چند تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہوں نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کی جانے والی ڈریسنگ میں تصاویر بنوائیں۔

تصاویر میں اداکارہ سفید اور نیلے رنگ کے مردانہ طرز کے کرتا شلوار پہنے اور دو چوٹیاں باندھے خوشگوار موڈ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

تاہم اداکارہ کو تصاویر وائرل ہونے کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ بقرعید کو زیادہ سیریس لے لیا آپ نے۔

وردہ طارق نامی صارف نے لکھا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ان کو ڈریسنگ سینس ہی نہیں آیا اب تک۔

قرۃ العین ندیم نامی صارف بھی اداکارہ کی ڈریسنگ پر خاصی برہم نظر آئیں اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پریانکاکو کاپی کرنا بند کرو۔

ایک صارف نے سوال کہ کیا آپ اسکول جارہی ہیں، میرے خیال میں آج عید ہے۔

ساحل نامی صارف نے کہا کہ لگتا ہے آپ کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے، عید کے کپڑوں کے بجائے اسکول یونیفارم پہن لیا۔

مزید خبریں :