فحش فلموں کاکیس: 'ہاٹ شاٹ ایپ' سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات سامنے آگئیں

ہاٹ شاٹ ایپ کو مبینہ طور پر ٖفحش مواد کونشر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا —فوٹو:فائل
ہاٹ شاٹ ایپ کو مبینہ طور پر ٖفحش مواد کونشر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا —فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو منگل کے روز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہیں  14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

راج کندرا کو  فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

 سماعت کے دوران کرائم برانچ نے  عدالت  سے راج کندرا کی 7 روزہ تحویل کی درخواست  کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

پولیس  کے مطابق  راج کندرا کے  دو بینک اکاؤنٹس  منجمد کردیے گئے ہیں۔

کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اور ان کے بزنس پارٹنر  ریان کے مابین موبائل اور میک بک پر  ہاٹ شاٹ ایپ سے حاصل ہونے والی آمدن  کی تفصیلات مل گئی ہیں۔  

ہاٹ شاٹ ایپ کو مبینہ طور پر  ٖفحش مواد کو نشر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق راج  کندرا ' ویان' نامی انڈسٹری کے مالک ہیں  جبکہ  پرادیپ بخشی  جو کہ برطانوی شہری   اور راج کندرا کی بہن کے شوہر ہیں ، کینرن لمیٹڈ کمپنی کے مالک ہیں ۔

دونوں کمپنیوں نے  موبائل ایپلیکیشن ہاٹ شاٹ  پر  مبینہ طور پر اس مواد کی فراہمی کیلئے کام کیا ۔

راج کندرا نے مبینہ طور پر فحش مواد فراہم کیا اور اپنے ویان انڈسٹریز کے دفتر سے برطانیہ کی اس کمپنی کو کنٹرول کیا۔

 رپورٹس کے مطابق راج کندرا اور ان کی ٹیم   اوسطاً 5 لاکھ بھارتی روپے ( 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)  ایک فلم موبائل ایپلی کیشن پر  نشر کرنے کے وصول کرتے تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے راج کندراسے منسلک مختلف بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے سات کروڑ بھارتی روپے (15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بھی منجمد کردیے ہیں۔

مزید خبریں :