نور مقدم کیس: جیونیوز نے ملزم ظاہر جعفر کے پیشے سے متعلق پتا لگالیا

جیونیوز نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے پیشے سے متعلق پتا لگالیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا  اور ملزم طلبہ کو بیرون ملک اسٹڈیز کے لیے معاونت فراہم کرتا تھا جب کہ ملزم ظاہر جعفر کو یہ کمپنی اس کے والد ذاکر جعفر نے بنا کر دی تھی اور اس کی کمپنی کا انٹرنیشنل بزنس اسکول آف ہنگری کے ساتھ معاہدہ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر طلبہ کو ہنگری تعلیم کے لیے بھجواتا تھا، ملزم 2017 سے اس کمپنی کو چلا رہا تھا اور وہ دیگر ممالک میں بھی طلبہ کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا دفتر واقعے کے مقام یعنی رہائش گاہ سے 20 منٹ دوری پر واقع تھا اور ملزم اپنے خاندانی بزنس 'جعفر اینڈ کو' کا ڈائریکٹر بھی ہے۔


مزید خبریں :