دنیا
Time 27 جولائی ، 2021

17 سالہ لڑکا باسکٹ بال بورڈ کا آہنی ڈھانچہ گرنے سے ہلاک

سنگاپور میں 17 سالہ لڑکا باسکٹ بال کھیلتے ہوئے زمین پر لگا باسکٹ بورڈ گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا —فوٹو:فائل
سنگاپور میں 17 سالہ لڑکا باسکٹ بال کھیلتے ہوئے زمین پر لگا باسکٹ بورڈ گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا —فوٹو:فائل

سنگاپور میں 17 سالہ لڑکا باسکٹ بال کھیلتے ہوئے  زمین  پر لگا باسکٹ بال بورڈ  کا آہنی ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رپورٹس کے مطابق' محمد اذرے یوسری' نامی 17 سالہ لڑکا  پیر کی رات مشرقی سنگاپور میں  بیڈوک کے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کھیل رہا تھا کہ  اس پر  باسکٹ  بال بورڈ گر گیا جس کی وجہ سے  لڑکا ہلاک ہوگیا۔   

عینی شاہدین کے مطابق لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی پڑا ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا— فوٹو: سنگاپور میڈٰیا
عینی شاہدین کے مطابق لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی پڑا ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا— فوٹو: سنگاپور میڈٰیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں رات 9 بجے کے قریب فون کال آئی جب ہم موقع پر پہنچے تو لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی تھا۔

عینی شاہدین  کے مطابق زخمی لڑکے کو  فوری طور پر اسپتال منتقل  کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مبینہ طور پر کہا  جارہا ہے کہ  لڑکا بال کو   باسکٹ میں ڈالنے کیلئے اُچھلا  اور باسکٹ کو پکڑ کر لٹکنے لگا جس کی وجہ سے باسکٹ  بورڈ  کا زمین میں نصب ڈھانچہ اکھڑ گیا اور لڑکے  کے اوپر ہی گر گیا ۔

حکام کے  مطابق   اپریل 2020 میں اس باسکٹ بال کورٹ میں  نیا  باسکٹ بورڈ  لگایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ لڑکے پر گرنے والے باسکٹ بیک بورڈ کو کورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :