Time 28 جولائی ، 2021
پاکستان

کورونا: کیماڑی میں 9 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فوٹوفائل
فوٹوفائل

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع کیماڑی کی یوسی 4 اور  5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر  کیماڑی کی یو سی 4 اور  5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی جنوبی انتظامیہ کی جانب سے  مختلف علاقوں میں کارروائیاں  کی گئی ہیں، کارروائیوں کے دوران کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیاں بند کر دی گئیں،کارگو دفاتر سمیت 11 دکانیں سیل کر کے 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا۔

ادھرحکومت سندھ کی جانب سے سبزی منڈی میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر  پابندی ہوا میں اڑا دی گئی۔ 

سبزی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں نے ماسک پہننے کی زحمت  ہی نہ کی جبکہ مرکزی دروازے پر کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ چیک کرنے والا بھی کوئی موجود  نہیں تھا۔


مزید خبریں :