پاکستان
Time 28 جولائی ، 2021

کراچی میں کورونا مزید بڑھ گیا

کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور مریضوں سے شہر کے اسپتال بھرگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

کراچی میں بگڑتی صورتحال کے باعث حکومت سندھ نے کراچی میں مزید سختیوں کے لیے کمرکس لی ہے۔

شہریوں کو  تنبیہ کی گئی ہے کہ شام 6 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نا نکلیں ورنہ کارروائی ہوگی، شہر میں اسکولوں کے بعد اب ٹیوشن سینٹرز  بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سعید خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے 85 فیصد مریضوں نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

مزید خبریں :