Time 28 جولائی ، 2021
پاکستان

داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو افراد گرفتار

داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے تعلق کے شبہے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق داسو اور جوہر ٹاؤن حملوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ثابت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  داسو حملے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :