23 دسمبر ، 2011
دمشق…شام کے دارلحکومت دمشق میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دمشق میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ علیحدہ عمارتوں پر خود کش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے حملہ کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں اور القاعدہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔