28 جولائی ، 2021
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم کے والدین بھی امریکی شہری ہیں، انہیں بھی پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کیا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں خدیجہ پر حملہ کرنے والے کو قبل از وقت رہا کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا جبکہ شاہ رخ جتوئی کا کیس بھی بڑی مشکل سے واپس لائے ۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ نور مقدم کیس میں' تھراپی ورکس' کو بھی شامل تفتیش کیا ہے اور ملزم ظاہر کے دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین ولید اقبال نے انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی ان کیمرہ کرنے کا اعلان کردیا۔