Time 29 جولائی ، 2021
پاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مکران میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم کو خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکران ڈویژن میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ایرانی حکام سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ اٹھانے اور مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے طریقہ کار بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بجلی کی عدم دستیابی پر بلوچستان کے ضلع کیچ میں شہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکران کے دفاتر پر دھاوا بھی بولا تھا۔

مظاہرین کی جانب سے ضلع کیچ میں بجلی کے بحران کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں :