29 جولائی ، 2021
ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے راج کندرا کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی ہے۔
پولیس نے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، کچھ ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے ابھی باقی ہیں اور اس مرحلے پر اگر راج کندرا کو ضمانت مل گئی تو ثبوت میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔
عدالت نے پولیس کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے میں سزا زیادہ سے زیا دہ 7 سال ہے، راج شادی شدہ ہیں اور ممبئی کے رہائشی ہیں چونکہ کیس میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں لہٰذا انہیں پولیس حراست میں رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے ضمانت دی جائے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔