Geo News
Geo News

Time 30 جولائی ، 2021
دلچسپ و عجیب

سری لنکا میں 510 کلوگرام نیلم کا پتھر دریافت

ماہرین کے مطابق اس کا وزن 510 کلو گرام ہے جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں  100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کا وزن 510 کلو گرام ہے جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

سری لنکا کے شہر رتناپورا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو  انمول پتھر نیلم ملا ہے۔

ایک شخص کے گھر کے پچھلے حصے میں کنویں کی کھدائی کے دوران ملنے والے اس انمول پتھر کو 'سیرنڈپٹی نیلم' کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا وزن 510 کلو گرام ہے جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں  100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

ان کے مالک کا کہنا تھا کہ کنویں کی کھدائی کے دوران مزدور نے انہیں قیمتی پتھروں کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے حکام کو آگاہ کیا۔

واضح رہے سری لنکا کا شہر رتنا پورا کا مطلب جواہرات کا شہر ہے اور اسے جنوبی ایشیا کا جواہرات کا دارلحکومت تصور کیا جاتا ہے۔