Can't connect right now! retry

ویڈیو: چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئیں

اکثر  و  بیشتر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں انسان موت کے منہ میں جاکر واپس لوٹتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون کی جانب سے چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی گئی۔

بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی جانب ایک خاتون دوڑتی ہوئی آرہی ہیں اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ٹرین اور  پلیٹ فارم کے درمیان میں خالی جگہ پر  پھنس جاتی ہیں۔

ویڈیو میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کو خاتون کی جان بچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو  اس وقت وہاں موجود تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں ریلوے حکام نے لکھا کہ زندگی بالی وڈ کی فلم کا کوئی سین نہیں ہے، یہ کافی قیمتی ہے۔

گذشتہ روز پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز  پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین خاتون کو بچانے والے اہلکار کو سراہتے ہوئے دوسروں کو ایسا نا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM