Geo News
Geo News

Time 01 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

چین میں ہالی وڈ اداکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

پولیس کے مطابق نے انہوں نے ایک 30 سالہ چینی نژاد کینیڈین شخص کو حراست میں لیا ہے —فوٹو:فائل
 پولیس کے مطابق نے انہوں نے ایک 30 سالہ چینی نژاد کینیڈین شخص کو حراست میں لیا ہے —فوٹو:فائل

چینی نژاد ہالی وڈ  اداکار  و گلوکار کرس وو کو  جنسی ذیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  پولیس کے مطابق   30 سالہ کرس وو  نامی  چینی نژاد  کینیڈین شخص کو  زیادتی کے الزام  میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ کے ضلع  چاؤیانگ  کی  پولیس کے  بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ  آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے  کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

خیال رہے کرس وو پر گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ  نے خود سمیت  دیگر  کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 واضح  رہے  کرس وو نے 2017 میں  ایکشن فلم  'Return of Xander Cage' سے ہالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور وہ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔