صدف کا آئٹم نمبر بہت پسند آیا تھا: شہروز

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اداکار شہروز سبزواری کا کہناہے کہ انہیں اہلیہ صدف کنول کا آئٹم نمبر بہت اچھا لگا تھا۔

اداکار جوڑی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھی اور دوران شو میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شوبز شخصیات نے ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے شہروز سے صدف کنول کے آئٹم نمبر سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے شہروز کا کہناتھا کہ انہیں صدف کا آئٹم نمبر بہت پسند آیا تھا لیکن چونکہ وہ اس وقت تک صدف کو جانتے ہی نہیں تھے تو آئٹم صرف صدف کنول کے گانے کے طور پر دیکھا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے ان کی پرفارمنس بہت پسند آئی تھی اور تنقید اس لیے نہیں کرسکتا تھا کہ اس دوران میرا ان پر کوئی حق نہیں تھا، ایک ہی پیشے سے تعلق رکھتے ہوئے سوچوں تو صدف نے اس وقت اپنا کام کیا تھا اور کام دیکھ کر کسی کے لیے فیصلہ کرنا میرے خیال میں مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ اداکار جوڑی گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی، یہ شہروز سبزواری کی دوسری شادی ہے ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے ایک بیٹی نورے بھی ہے۔

مزید خبریں :