11 جولائی ، 2021
اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورت جلد کے پیچھے چھپے راز سے آگاہ کیا ہے۔
حال ہی میں صدف نے شہروز کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میک اپ کے بغیر خوبصورت اور شفاف جلد کے بارے میں سوال کیا گیا۔
صدف کنول نے بتایا کہ میں اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہوں، کلینزنگ اور ہر ہفتے فیشل کرتی ہوں۔
اداکارہ و ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی قسم کا گھریلو ٹوٹکا نہیں آزماتی اور چہرے پر موجود وائٹ ہیڈز خود نکالتی ہوں۔
دوسری جانب شہروز سبزواری نے مداحوں کو بتایا کہ میں نے صدف سے ایک بات سیکھی جو دیگر خواتین کے علم میں ہونی چاہیے، وہ یہ کہ اس نے مجھے بھی زیادہ فیس واش استعمال کرنے کی عادت ڈال دی ہے۔
شہروز کا کہنا تھا کہ صرف صبح یا رات نہیں بلکہ جب پسینہ آئے تب ہی فیس واش سے منہ دھو لیں اس سے چہرے پر موجود چکناہٹ ختم ہوگی۔
صدف کا مزید کہنا تھا کہ منہ پر چکناہٹ بالکل نہ رہنے دیں کیونکہ یہ مسائل پیدا کرتی ہے، بعض لڑکیاں میک اپ ہٹائے بغیر ہی سوجاتی ہیں جو انتہائی غلط ہے، میک اپ کچھ وقت کے لیے لگائیں، بعد میں اسے ہٹا دیں۔