سمیع خان کس مشہور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکار سمیع خان نے مشہور اداکارہ سے شادی نہ کیے جانے کی خبروں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سمیع خان حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی دوران میزبان احسن خان کی جانب سے اداکار سمیع خان سے سوال کیا گیا کہ ایک وقت تھا جب آپ پاکستان کی مشہور اداکارہ سے شادی کرنے والے تھے لیکن وہ نہ ہوسکی کیا اس بات کا افسوس آپ کو آج بھی ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سمیع خان نے کہا کہ انہیں اداکارہ سے شادی نہ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے کیوں کہ خدا کا شکر ہے جو ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی بہتری ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں سمیع خان کی اداکارہ سارہ چوہدری کے ساتھ گہری دوستی اور منگنی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہی ہیں تاہم دونوں کے راستے جلد جدا ہوگئے۔

بعد ازاں اداکارہ سارہ چوہدری نے 11 سالہ کامیاب شوبز کیرئیر کے باوجود میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین کا راستہ اختیار کرلیا اور شادی کے بعد باحجاب ایک شو میں شرکت بھی کی۔

مزید خبریں :