سکینہ سموں علی ظفر اور ریشم کو صدارتی اعزاز ملنے پر پھٹ پڑیں

فائل:فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ سکینہ سموں گلوکار علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے پر پھٹ پڑیں۔

اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر خواتین نے ملک کی خدمت کی ہو تو حکومت کو کوئی بھی شے انہیں سراہنے سے نہیں روک سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب تیزی سے سادہ اور آسان ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایسی شخصیات جو اپنا تمام تر کیرئیر وقف کرچکی ہیں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ یوم پاکستان 23 مارچ کے روز گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو سول اور صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

فن اداکاری کے شعبے میں سکینہ سموں سمیت نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :