Can't connect right now! retry

صارفین کیلئے ٹوئٹر لاگ اِن کو مزید آسان بنادیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی۔

ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کیلئے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہوگا۔

یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کیلئے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) فِل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM