کھیل
Time 03 اگست ، 2021

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کوبھی اپروچ کیا، صدر کے پی ایل

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا ہے۔

عارف ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ اس حد تک جائےگا،  اس کا ہمیں  اندازہ نہیں تھا۔

ہرشل گبز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ   گبز  کے پی ایل کا حصہ ہیں اور وہ کل کسی بھی وقت پاکستان پہنچ جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ کشمیر گئے تو ان پر آئی پی ایل سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیے جائیں گے۔

مزید خبریں :