پاکستان
14 فروری ، 2012

پارلیمنٹ کے نمائندے مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلیں گے، اعتزازاحسن

پارلیمنٹ کے نمائندے مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلیں گے، اعتزازاحسن

لاہور…پیپلزپارٹی کے رہنماء بیرسٹرچوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا مقام اور وقار بہت اہم اور ضروری ہے، پارلیمنٹ کے نمائندے مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلیں گے۔لاہورمیں سینٹ کے لئے کاغذات نام زدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہوگئے تو آئین اور قانون کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے وقار کیلئے کوشاں رہیں گے،ان کی کوشش ہے کہ اداروں میں تناوٴ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس کتنی دیر چلتا ہے اس کا جواب نہیں دیا جاسکتا،لڑائی کی ضرورت نہیں،پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں،پارلیمنٹ کے نمائندے مقدمات میں سرخرونکلیں گے۔

مزید خبریں :